نئی دہلی یکم جنوری ( ایجنسیز) ملک بھر میں پکوان گیاس (ایل پی جی) کے تمام صارفین یکم جنوری سے اپنے بینک کھاتوں میں سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور انہیں مارکٹ کی قیمتوں کے مطابق پکوان گیاس خریدنا ہوگا۔ ایل پی جی کے گھریلو استعمال کے صارفین راست فائدہ
کی منتقلی اسکیم میں شمولیت کے ساتھ ہی اپنے بینک کھاتہ میں 568 روپئے بطور سبسڈی حاصل کریں گے۔ فائدہ کی راست منتقلی کی اس اسکیم کو اب نیا نام پہل دیا گیا ہے۔ صارفین اس رقم کو مارکٹ کی قیمت پر 14.2 کیلو ایندھن کی خریدی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ سبسڈی یافتہ 14.2 کیلو کے ایک ایل پی جی کی قیمت فی الحال 417 روپئے ہے -